ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پاسپورٹ بنوانے کے قوانین میں آسانی، تاریخ پیدائش کے لئے آدھار کارڈ کافی

پاسپورٹ بنوانے کے قوانین میں آسانی، تاریخ پیدائش کے لئے آدھار کارڈ کافی

Sat, 24 Dec 2016 03:38:37    S.O. News Service

نئی دہلی  23/دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) حکومت نے پاسپورٹ بنوانے کے قوانین میں بڑی تبدیلی ہے اور کافی آسانی فراہم کی ہے۔ نئے قوانین میں پیدائش کا سرٹیفکیٹ، شادی کے سرٹیفکیٹ اور ماں یا باپ یا پھر قانونی سرپرستوں کے ذکر کے بارے میں کئی تبدیلیاں کی ہیں.اب پاسپورٹ کے لئے کسی بھی منسلکہ دستاویز کیلئے نوٹری یا جوڈیشیل مجسٹریٹ کی طرف سے حلف نامہ دینے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ صرف سادہ کاغذ پر منسلکہ دستاویز پرنٹ کرکے دینے سے بھی کام چل جائے گا۔ 

اب سے پہلے جن کے پاس پیدائشی سرٹیفکیٹ نہیں ہوتے تھے، ان کو مجسٹریٹ سے سرٹیفکیٹ لینا ہوتا تھا، لیکن اب آدھار کارڈ میں درج تاریخ پیدائش کو تسلیم کیا جائے گا. آدھار کارڈ کے علاوہ ڈرائیونگ لائسنس، پین کارڈ، اسکول سرٹیفکیٹ یا پھر ووٹر شناختی کارڈ کو بھی یوم پیدائش کی تاریخ کے لئے استعمال کیا جا سکے گا.

سادھو سنتوں کے لئے والدین کے نام پر ان کے روحانی گرو کا نام دینے کی چھوٹ دی گئی ہے. اسی طرح لوگوں کو اب ماں اور باپ دونوں کے نام کی جگہ کسی ایک کا بھی نام لکھ سکیں گے ۔ایک ماں یا باپ والے بچوں کے لئے پاسپورٹ پر ماں یا باپ یا پھر قانونی سرپرست کے نام کے استعمال کی بھی منظوری دے دی گئی ہے.

شادی شدہ لوگوں کے لئے شادی کا سرٹیفکیٹ دینے کی ضرورت کو بھی ہٹا دیا گیا ہے. سرکاری لوگوں یا نوکر شاہوں کو اپنے محکمہ سے این او سی ثبوت لینے کے قواعد کو بھی ختم کر دیا گیا ہے. اسی طرح طلاق شدہ لوگوں کو بھی اپنے پارٹنر کا نام دینا ضروری نہیں ہوگا۔

یتیم بچوں کے لئے ان کے یتیم خانے کے سرٹیفکیٹ تاریخ پیدائش اور والدین کے نام کے مقام پریتیم خانے کے سبربراہ کا نام استعمال کرنے کی سہولت دی گئی ہے.

اُمور خارجہ کے وزیرمملکت جنرل وی کے سنگھ نے پاسپورٹ کے نئے قوانین و ضوابط جاری کرتے ہوئے بتایا کہ نئے اُصول و ضوابط کا نوٹی فیکیشن جلد ہی جاری کیا جائے گا۔ نئے قوانین کی معلومات تمام پاسپورٹ حکام اور دفاتر کو روانہ کی گئی ہے۔


Share: